جمعرات 6؍صفر المظفر 1445ھ24؍اگست 2023ء

ہائیکورٹ میں زیرِ التوا معاملات میں مداخلت نہیں ہونی چاہیے، حسن رضا پاشا

پاکستان بار کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین حسن رضا پاشا نے کہا ہے کہ ہائیکورٹ میں زیرِ التوا معاملات میں مداخلت نہیں ہونی چاہیے۔

حسن رضا پاشا نے سپریم کورٹ کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کی آبزرویشن سے ماتحت عدالت کو ڈائریکشن کا تاثر ملا، ایک سیاسی جماعت کے وکلا کہہ رہے ہیں سپریم کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو بری کردیا۔

انہوں نے کہا کہ اگر ایسا ہوگیا تو یہ تصور کیا جائے گا کہ دباؤ کی وجہ سے بری کیا گیا، عدلیہ کو غیر سیاسی اور غیر جانبدار ہونا چاہیے۔

علاوہ ازیں وائس چیئرمین پاکستان بار ہارون الرشید نے کہا کہ سپریم کورٹ کے بینچز مخصوص جماعت کی طرف داری کر رہے ہیں، ٹرائل کورٹ کے جج کے فیصلے کو غلط کہہ کر تاثر دیا کہ جیسے اپیل یہاں زیر التوا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.