وزارت مواصلات نے نیشنل ہائی ویز اور موٹرویز پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ بڑھا دیا۔
وزارت مواصلات کے نئے اعلامیے کے مطابق بغیر لائسنس موٹر سائیکل اور گاڑی چلانے پر جرمانہ 5 ہزار ہوگا۔
اعلامیے کے مطابق مسافر بردار یا مال بردار گاڑیاں بغیر لائسنس چلانے پر جرمانہ 10 ہزار روپے کر دیا گیا۔
حد رفتار کی خلاف ورزی پر موٹر سائیکل سوار کو ڈیڑھ ہزار، گاڑی سوار کو ڈھائی ہزار، ٹرکوں کو پانچ ہزارجب کہ بسوں کو 10 ہزار روپے جرمانہ کیا جائے گا۔
دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال پر موٹر سائیکل اور کار سوار پر 500، ویگن ڈرائیور پر 2 ہزار، بس اور مال بردار گاڑیوں پر 5 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔
بغیر رجسٹریشن موٹر سائیکل، گاڑی، ویگن چلانے پر 2 ہزار جبکہ بغیر رجسٹریشن بس اور مال بردار گاڑی چلانے والے کو 5 ہزار جرمانہ عائد ہوگا۔
Comments are closed.