وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ہائر ایجوکیشن کمیشن میں اراکین کے ناموں کی منظوری دے دی۔
وزیرِ اعظم کو 10 کمیشن اراکین کے تقرر کے لیے 30 ناموں پر مشتمل 10 پینل بھیجے گئے تھے۔
شہباز شریف نے جن 10 افراد کی بطور کمیشن رکن منظوری دی ان میں داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی کی وائس چانسلر ڈاکٹر ثمرین حسین، اللّٰہ بخش یونیورسٹی کی وائس چانسلر ڈاکٹر اربیلا بھٹو، بلوچستان یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر احسان اللّٰہ کاکر، پلاسٹک سرجن ڈاکٹر فرید احمد خان شامل ہیں۔
سابق چیف سکریٹری کے پی کے شکیل درانی، سابق وفاقی سیکریٹری اخلاق احمد تارڑ، شکارپور یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر ڈاکٹر احمد شاہ، رن گروپ کے بانی حیدر امین، سابق وفاقی سیکریٹری شعیب میر میمن اور فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے پروفیسر خالد مسعود گوندل کے نام کی بھی منظوری دی گئی ہے۔
وزیرِ اعظم کو جو پینل بھیجے گئے اس کے مطابق پہلے پنیل میں اقراء یونیورسٹی کے وائس چانسلر وسیم قاضی، پنجاب آئی ٹی بورڈ کے سابق چیئرمین ڈاکٹر عمر شریف اور اللّٰہ بخش یونیورسٹی کی وائس چانسلر ڈاکٹر اربیلا بھٹو شامل تھیں۔
دوسرے پینل میں بلوچستان یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر احسان اللّٰہ کاکڑ، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد صدیقی اور نسٹ اسلام آباد کے پرنسپل ڈاکٹر اشفاق حسن شامل تھے۔
تیسرے پینل میں پلاسٹک سرجن ڈاکٹر فرید احمد خان، بلوچستان یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اقبال اور NUMS راولپنڈی کے سابق وی سی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عمران مجید شامل تھے۔
چوتھے پینل میں داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی کی وی سی ڈاکٹر ثمرین حسین، پاک آرمی کے سابق سرجن جنرل لیفٹیننٹ (ر) آصف ممتاز سکھیرا اور لاہور یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے سابق وی سی ڈاکٹر جاوید اقبال شامل تھے۔
پانچویں پینل میں سابق چیف سیکریٹری کے پی کے شکیل درانی، سندھ یونیورسٹی کے پروفیسر بھاوانی شنکر اور رفاہ یونیورسٹی کے وی سی ڈاکٹر انیس احمد شامل تھے۔
چھٹے پینل میں سابق وفاقی سیکریٹری اخلاق احمد تارڑ، ورچوئل یونیورسٹی کے سابق ریکٹر ڈاکٹر نوید ملک اور پنجاب کے سابق سیکریٹری تعلیم جاوید اسلم شامل تھے۔
ساتویں پینل میں شکارپور یونیورسٹی کے پرو وی سی ڈاکٹر احمد حسین شاہ، سابق وی سی لمس لاہور ڈاکٹر سہیل نقوی اور ستارہ کیمیکل کے چیئرمین میاں محمد ادریس شامل تھے۔
آٹھویں پینل سے رن گروپ کے بانی محمد حیدر امین، کانٹینٹل بسکٹس لیمیٹڈ کے ایم ڈی حسن علی خان، APPNA کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر طارق ایچ چیمہ شامل تھے۔
نویں پینل سے سابق وفاقی سیکریٹری شعیب میر میمن، سپریئر یونیورسٹی کی ریکٹر ڈاکٹر سمیرا ریحان اور حبیب یونیورسٹی کے چانسلر رفیق ایم حبیب شامل تھے جبکہ دسویں پینل سے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی سے پروفیسر خالد مسعود گوندل، ٹنڈوجام زرعی یونیورسٹی کے وی سی ڈاکٹر فتح محمد مری اور فیصل آباد زرعی یونیورسٹی کے وی سی ڈاکٹر اقرار احمد شامل تھے۔
Comments are closed.