نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں تیندوے کے آجانے کے معاملے پر اسلام آباد پولیس نے چیتے کے مالک سے متعلق ثبوت مانگ لیے۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ چیتے کی ملکیت سے متعلق ہاؤسنگ سوسائٹی کا مؤقف بھی کارروائی کا حصہ ہے، سوشل میڈیا پر قیاس آرائیوں سے بہتر ہے پولیس کو ثبوت مہیا کریں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ محکمہ جنگلی حیات کی مدد سے نایاب نسل کا تیندوا رکھنے پر کارروائی ہوگی۔ تفتیش قانون کے مطابق میرٹ پر عمل میں لائی جائے گی۔
ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ تیندوے نے 2 افراد کو زخمی کیا، کوئی ہلاکت نہیں ہوئی، کوئی شکایت کنندہ سامنے نہیں آیا، ایف آئی آر درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیشی ٹیم نے اسسٹنٹ کمشنر محکمہ جنگلی حیات کے ہمراہ سوسائٹی کا دورہ کیا۔
Comments are closed.