سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد عامر نے کہا ہے کہ وسیم اکرم کا گیند پر جو کنٹرول تھا میں چاہتا ہوں مجھ میں بھی ہو۔
جیو نیوز کے پروگرام ’ہارنا منع ہے‘ میں سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق، عماد وسیم اور محمد عامر نے گفتگو کی۔
محمد عامر نے ورلڈ کپ 2023ء کے فائنل میں بھارت کو فیورٹ قرار دیا اور تجویز دی کہ آسٹریلیا کو ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنی چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت اور پاکستان کی کرکٹ میں بہت فرق ہے۔
عماد وسیم نے کہا کہ ورلڈ کپ 2023ء کا فائنل بہت کانٹے دار ہوگا، بھارت کو ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنی چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت کو سیمی فائنل کی طرح آتے ہی اٹیک کرنا ہوگا اور 350 پلس اسکور بنانا ہوگا۔
عماد وسیم نے کہا کہ شان مسعود کو کپتان بنانے کا فیصلہ بورڈ نے سوچ سمجھ کرلیا ہے، ٹیسٹ کا نیا کپتان اچھی چوائس ہے۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرزاق نے کہا کہ پچ کا معیار ٹھیک نہیں تھا، دیکھنا ہوگا فائنل میں پچ کیسی ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ فائنل کا فیورٹ بھارت ہی ہے، جس نے اپنا ایک سسٹم بنایا ہوا ہے لیکن اس میچ میں ٹاس بہت ہی اہم ہے۔
Comments are closed.