بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

گیم پلان کے مطابق بولنگ کرکے 3 وکٹیں لیں، شاہین آفریدی

پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے بھارت کے خلاف 3 وکٹوں کو میچ کے گیم پلان پر عمل کا نتیجہ قرار دیا ہے۔

دبئی میں ٹی20 ورلڈ کپ کے سنسنی خیز میچ میں بھارتی اننگز کے اختتام کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ کل نیٹ میں گیند سوئنگ کرنے کےلیے کام کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ گیم پلان پرعمل کیا، نیا گیند سوئنگ ہوا، نیا بال کھیلنے میں تھوڑی مشکل ہوگی۔

پاکستانی فاسٹ بولر نے مزید کہا کہ گیند بیٹ پر آرہی ہے ہم آسانی سے 152 رنز کا ہدف حاصل کرلیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.