حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے چیئرمین سینیٹ کے امیدوار یوسف رضا گیلانی نے مریم نواز کے دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ سے متعلق ابھی تک کوئی کال موصول نہیں ہوئی ہے۔
یوسف رضا گیلانی نے اپنے ایک بیان میں دعویٰ کیا کہ چیئرمین سینیٹ کیلئے کل ہونے والا معرکہ ہم جیتیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ سلیم مانڈوی والا کی دعوت میں حکومتی سینیٹرز بھی آئے۔
یوسف رضا گیلانی نے آج اپنا سینٹ ممبرز کا کارڈ بھی حاصل کر لیا۔
چیئرمین سینیٹ کے امیدوار یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ میں 9سال بعد دوبارہ پارلیمنٹ میں واپس آگیا ہوں
واضح رہے کہ مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کا چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ انتخاب سے متعلق کہنا ہے کہ ہمارے سینیٹرز کو فون کالز کی جارہی ہیں۔
مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہمارے سینیٹرز سے کہا جا رہا ہے پی ڈی ایم امیدوار کو ووٹ نہ دیں۔
Comments are closed.