بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

گیس کی قیمتیں 2019 ء کے بعد اب بڑھائیں، حماد اظہر

وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کا کہنا ہے کہ کورونا کے باعث مہنگائی دنیا بھر میں آئی ہے، عالمی منڈی میں ہر چیز کی قیمتیں تین گنا بڑھی ہیں، گیس کی قیمتیں 2019 ء کے بعد بڑھائی ہیں۔

مشیر خزانہ شوکت ترین کے ہمراہ وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے مشترکہ پریس کانفرس میں بتایا کہ یورپ میں گیس کی قیمتوں میں5 سے 10 فیصد اضافہ ہوا ہے، چند ممالک کے علاوہ پاکستان میں تیل کی قیمتیں سب سے کم ہیں۔

مشیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سے ملنے والی رقم کا آئی ایم ایف سے تعلق نہیں، آئی ایم ایف سے معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں، وہ بھی ایک دو دن میں طے ہوجائے گا۔

وزیر توانائی نے بتایا کہ ٹیکس میں 450 ارب روپے چھوٹ دے چکے ہیں، تیل کی قیمتوں میں ٹیکس چھوٹ کا بہت دباؤ آرہا ہے، امید ہے 6 ماہ میں عالمی سطح پر اشیاء خور و نوش میں کمی آئے گی، ہمارے ایف اے ٹی ایف سے معاملات طے ہو جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں متبادل ذرائع سے بجلی کی پیداوار پر انحصار بڑھایا جا رہا ہے، موسمیاتی تبدیلی کے بعد فرنس آئل پیٹرولیم فیول پر انحصار ختم کیا جا رہا ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت ڈیمز بنانے پر بہت زیادہ توجہ دے رہی ہے، ضروری ہے ڈیمز سے سستی بجلی پیدا کرکے درآمدی فیول پر انحصار کم کریں۔

انہوں نے کہا کہ ڈیموں کے ذریعے ہم اپنی زمین فوڈ سیکیورٹی کیلئے بہتر استعمال کرسکیں گے،ڈیمز سے مستقبل میں ہمیں سستی بجلی دستیاب ہوگی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.