جمعہ 16؍رمضان المبارک 1444ھ 7؍اپریل 2023ء

گیس کی بندش نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی: وزیرِ توانائی سندھ

وزیرِ توانائی سندھ امتیاز شیخ کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک میں گیس کی بندش نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔

وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ گیس کی لوڈشیڈنگ پر ردِ عمل دیتے ہوئے سوئی سدرن گیس کمپنی پر برس پڑے۔

جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ سوئی سدرن کمپنی گیس کی تقسیم کے عمل میں مکمل ناکام ہو چکی ہے۔

امتیاز شیخ کا مزید کہنا ہے کہ سب سے زیادہ گیس پیدا کرنے والا صوبہ ہی گیس سے محروم ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سندھ کی قدرتی گیس سوئی نادرن کو دینا سندھ کے عوام کے ساتھ نا انصافی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.