بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

گیس نہ ملی تو ٹیکسٹائل ملز بند ہوجائیں گی، اپٹما

آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) کے چیئرمین نے کہا ہے کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری کو 30 جون سے گیس کی فراہمی معطل ہے، 100 سے زائد ملز بند ہوچکی ہیں۔

اپٹما کے چیئرمین کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ گیس بحال نہ ہوئی تو پنجاب کی تمام ٹیکسٹائل ملز بند ہوجائیں گی، انہوں نے حکومت سے مسائل فوری حل کرنے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ انڈسٹری بند کرنے سے ایک ارب ڈالر کا نقصان ہوجائے گا۔ ہزاروں افراد بے روزگار ہوجائیں گے، معیشت نہیں چل سکے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.