ملک میں گیس بحران کے پیشِ نظر کابینہ کمیٹی برائے توانائی نے پٹرولیم ڈویژن کو ڈیمانڈ مینجمنٹ پلان کے تحت زیادہ سے زیادہ گیس سپلائی یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔
وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس ہوا۔
وزارت منصوبہ بندی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اجلاس میں پٹرولیم ڈویژن نے موسم سرما کے لیے قدرتی گیس کی فراہمی کا تخمینہ پیش کیا۔
اجلاس میں موسم سرما میں گیس سپلائی سائیڈ کے انتظام کے لیے مختلف پالیسی آپشنز پیش کیے گئے۔
قدرتی گیس کی سپلائی بڑھانے کی کوششوں کے بارے میں بھی اجلاس کو بتایا گیا۔
کمیٹی نے ہدایت کی ہے کہ پٹرولیم ڈویژن ڈیمانڈ مینجمنٹ پلان کے تحت زیادہ سے زیادہ سپلائی یقینی بنائے۔
کمیٹی نے یہ بھی ہدایت کی کہ نئے منصوبوں میں قابلِ تجدید بجلی کی کم سے کم لاگت کی خریداری کو یقینی بنایا جائے گا۔
اعلامیے کے مطابق کمیٹی کی سمری کی منظوری دیتے ہوئے بولی کے عمل کو تیز کرنے کی سفارش کی گئی۔
اجلاس میں پاور ڈویژن کی سرکلر ڈیبٹ رپورٹ اکتوبر2021 کا بھی جائزہ لیا گیا۔
کمیٹی نے گردشی قرضوں کے جمع ہونے کی رفتار میں مسلسل کمی کو سراہا۔
Comments are closed.