جمعہ22؍ربیع الثانی 1444ھ 18؍نومبر 2022ء

گھڑیوں کے ڈیلرز سے پروموشن کسی اور نے نہیں ذلفی بخاری نے کروائی، عمر ظہور

سابق وزیراعظم عمران خان کو سعودی عرب سے تحفے میں ملنے والی گھڑی کے خریدار نے راز کھول دیا۔ عمر فاروق ظہور نے کہا ہے کہ دبئی میں گھڑیوں کے ڈیلر سے گھڑی کی پروموشن کسی اور نے نہیں ذلفی بخاری نے کروائی تھی۔

 جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے عمر فاروق ظہور نے کہا کہ ذلفی بخاری نے ہی ڈیلر سے رابطہ کرکے ویب سائٹ پر مارکیٹنگ کرنے کا کہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ گھڑی کے معاملے پر میں نے اسٹائل واچز سے بات کی، ان سے پوچھا کہ آپ کا نام آرہا ہے، آپ نے ٹرانزیکشنز کیں؟

سولہ نومبر کو دونوں نے دعویٰ کیا کہ گھڑی پہلے پاکستانی ڈیلر کو بیچی گئی،پھر اس ڈیلر نے دبئی میں گھڑی فروخت کردی۔

عمر فاروق نے کہا کہ انہوں نے کلیئر کیا کہ گھڑی نہ خریدی نہ فروخت کی،  انہوں نے کہا کہ ذلفی بخاری نے رابطہ کیا تھا، اسٹائل واچز نےکہا ذلفی بخاری نے گھڑی کی مارکیٹنگ کرنے کا کہا۔

انہوں نے کہا کہ اسٹائل واچز کے مطابق ذلفی بخاری نے کہا کہ اچھی قیمت مل جائے تو بتا دیں، اسٹائل واچز نے کہا ہم نے تصاویر لیں اور مارکیٹ کرنے کا کہا۔

عمر فاروق نے کہا کہ ذلفی بخاری کو بہت اچھی طرح جانتا ہوں، یہ ہمیں سرمایہ کاری وغیرہ کیلئے دعوت دے رہے تھے، ہم سے کوئی مسئلہ نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ گھڑی کی ٹرانزیکشنز ہوئی ہیں ان سے کوئی انکار نہیں کر سکتا، یہ پرائیویٹ ٹرانزیکشنز ہوتی ہیں جو اعتماد کی بنیاد پر ہوتی ہے، اگر میرے خلاف کیس کیا تو ثبوت عدالت میں پیش کروں گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.