گھوٹکی کے علاقے خان پور مہر میں گھر سے اینٹی ایئر کرافٹ گن، راکٹ لانچر، پسٹل، رائفللیں اور ہزاروں گولیاں برآمد کی گئی ہیں۔ پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) منیر کھوڑو کے مطابق خفیہ اطلاع پر خان پور مہر میں ایک گھر میں چھاپا مارا گیا، چھاپے کے دوران گھر سے اینٹی ایئرکرافٹ گن، راکٹ لانچر، پسٹل،رائفلیں اور 12 ہزار گولیاں برآمد کی گئی ہیں جبکہ دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ اسلحہ کچے کے ڈاکوؤں اور قبائلی جھگڑوں میں استعمال ہوسکتا تھا، مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
Comments are closed.