اتوار 29؍جمادی الثانی 1444ھ22؍جنوری 2023ء

گھوٹکی: کچے میں آپریشن، 4 مغوی بازیاب

سندھ کے ضلع گھوٹکی میں کچے کے علاقے کھمبڑا سے 4 مغویوں کو بازیاب کرا لیا گیا۔

لودھراں سے تعلق رکھنے والے چاروں افراد منی ٹرک خریدنے کچے کے علاقے آئے تھے۔

گزشتہ روز بڑی تعداد میں شہریوں کے یرغمال بنائے جانے کی اطلاعات پر اوباڑو میں کچے کےعلاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف پولیس آپریشن شروع کیا گیا تھا جو تاحال جاری ہے۔

سندھ کے ضلع گھوٹکی کی تحصیل اوباڑو میں رونتی کے کچے کے علاقے میں پولیس کا ڈاکوؤں کے خلاف اغواء برائے تاوان کے مغویوں کی رہائی کے لیے ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہے۔

پولیس کے مطابق اوباڑو میں 6 بکتر بند گاڑیاں کے ساتھ پولیس کے اعلیٰ افسران سمیت پولیس کی نفری نے کچے کا محاصرہ کیا ہوا ہے۔

ڈاکو تاجروں کو اغواء کرنے کے لیے ٹریکٹر برائے فروخت کے اشتہار سوشل میڈیا پر چلاتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.