پیر 12؍محرم الحرام 1445ھ31؍جولائی2023ء

گھوٹکی: قادرپور کے قریب اولڈ شینک زمینداری بند ٹوٹ گیا

گھوٹکی کی تحصیل قادر پور میں دریائے سندھ پر اولڈ شینک زمینداری بند ٹوٹ گیا۔ 

بند ٹوٹنے کے بعد 100 فٹ چوڑے شگاف کے باعث پانی مقامی آبادی کی جانب بڑھنے لگا۔

مقامی ذرائع کے مطابق بند ٹوٹنے سے 10 سے زائد دیہات کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔ کپاس، گنے اور دھان کی فصلیں زیرِ آب آنے کا خدشہ ہے۔ 

محکمۂ آبپاشی کے ایکسیئن خورشید کھوکھر نے کہا ہے کہ اولڈ شینک زمینداری سرکاری بند نہیں ہے، مقامی افراد نے یہ بند اپنی فصلیں اور گھر بچانے کے لیے قائم کر رکھا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ضلع گھوٹکی کے تمام حفاظتی بند مضبوط ہیں جن کی نگرانی کی جاری ہے، اس وقت دریائے سندھ قاپور کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلابی ریلا گزر رہا ہے۔

دوسری جانب دریائے ستلج اور راوی میں نچلے درجے کا سیلاب آنے سے متعدد آبادیاں زیر آب آ گئی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.