بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

گھونگٹ میں بیٹھی ماں کو بچے نے کیسے پہچانا ؟

کہا جاتا ہے کہ ماں سیکڑوں افراد کی بھیڑ میں بھی اپنے لخت جگر کو پہچان لیتی ہے جبکہ ایک ننھے بچے نے گھونگٹ ڈالے دوسری خواتین کی موجودگی میں اپنی ماں کو پہچان لیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک دلچسپ ویڈیو نے ہر دیکھنے والے کو جذباتی کر دیا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ننھا سا بچہ اپنی والدہ کو ڈھونڈ رہا ہے جبکہ اس دوران اس بچے کے سامنے پیلے رنگ کی ساڑھی پہنے، گھونگٹ ڈالے 4 خواتین بیٹھی ہوئی ہیں۔

گھونگٹ میں ایک ہی جیسی نظر آنے والی یہ چاروں خواتین بچے کو اپنی جانب بُلا بھی رہی ہیں اور گود میں اٹھانے کی کوشش بھی کر رہی ہیں جبکہ اس کوشش کے باوجود بچہ بالکل بھی گھبرائے یا تذبذب کا شکار ہوئے بغیر اپنی والدہ کو پہچان کر اُس کی گود میں بیٹھ جاتا ہے۔

وائرل ہوتی اس دلچسپ ویڈیو کو تا حال ہزاروں انٹرنیٹ صافین لا ئیک اور شیئر کر چکے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.