برطانوی جوڑی نے دس سال قبل خریدے ہوئے گھر کی از سر نو تعمیر کا فیصلہ کیا، اس وقت انہیں بھی علم نہیں ہوگا کہ اس دوران انہیں قدیم خزانہ مل جائے گا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی جوڑے نے نام ظاہر نہ کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے گھر کی ازسر نو تعمیر کے دوران کچن کے فرش کی کھدائی کرنے پر 264 سونے کے سکے دریافت کیے۔
برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق ان سکوں کی مالیت آج کی تاریخ میں ڈھائی ہزار پاؤنڈ (6.23 کروڑ پاکستانی روپے) ہے۔
برطانوی جوڑے کے مطابق انہوں نے 2019 میں ان سکوں کو اس وقت دریافت کیا تھا، جب کچن کے فرش کی کھدائی کا کام شروع ہوا، انہیں لگا کہ شاید یہاں کیبل وائر ہے لیکن مزید کھدائی کرنے پر معلوم ہوا کہ ایک ٹن کا ڈبہ ہے جسے کھولنے پر انہیں قدیم سکے ملے۔
برطانوی جوڑے کا مزید کہنا ہے کہ 2019 سے ان سکوں کی حفاظت نیلامی منعقد کروانے والی ایک نجی کمپنی کررہی تھی، تاہم اب جلد ہی ان سکوں کو نیلامی کے لیے پیش کرنا چاہتے ہیں۔
نیلامی منعقد کروانے والی کمپنی کے مالک گریگوری ایڈمنڈ (Gregory Edmund)کا کہنا ہے کہ یہ یکھنا دلچسپ ہوگا کہ ان نایاب اور قدیم سکوں کی کتنی بولی لگتی ہے۔ ایک وقت میں اتنی بڑی مقدار میں قدیم سکوں کی نیلامی کا یہ پہلا موقع ہے اس حوالے سے سوچنے سے بھی قاصر ہوں‘‘۔
واضح رہے کہ یہ سکے 1610 ء سے 1727 ء کے دور کے ہیں۔ اس وقت جیمز اوّل اور چارلس اوّل کی باشاہت قائم تھی اور یہ سکے اس وقت ایک دولت مند اور بااثر تاجر خاندان کی ملکیت تھے۔
Comments are closed.