گھر والوں کی مداخلت سے تنگ چینی شہری نے بیجنگ ایئرپورٹ کو اپنا مسکن بنالیا، جہاں وہ 14 سال سے قیام پذیر ہے۔
چین کا ایک شہری اپنے گھر والوں کی جانب سے سگریٹ اور شراب نوشی ترک کرنے کے لیے دباؤ ڈالنے کی وجہ سے تنگ آگیا اور اس نے گھر چھوڑ کر بیجنگ کے بین الاقوامی ہوائی کے ویٹنگ ایریا کو اپنا گھر بنالیا، مذکورہ شخص کو یہاں رہتے ہوئے 14 برس بیت چکے ہیں۔
بتایا جاتا ہے کہ یہ شخص جس کا نام ویجیانگو ہے اور اس کی عمر اس وقت لگ بھگ 60 برس کے قریب ہے، اپنی ملازمت ختم ہونے کی وجہ سے ذہنی دباؤ کا شکار ہوکر اس نے سگریٹ اور شراب نوشی شروع کردی تھی اور اس وقت اس کی عمر 40 سے 45 برس کے درمیان تھی۔
تاہم اس کے گھر والوں نے اسے شراب اور سگریٹ نوشی سے منع کیا تو یہ گھر چھوڑ کر یہاں چلا آیا اور اس نے ایئرپورٹ کے ویٹنگ ایریا میں اپنا بوریا بستر لگالیا، اس جدید ایئرپورٹ میں اسے تمام بنیادی سہولتیں حاصل ہیں اور یہاں پر اسے کوئی روک ٹوک کرنے والا بھی نہیں۔
اس کا کہنا ہے کہ میں اس لیے گھر واپس نہیں جانا چاہتا کیونکہ وہاں مجھے آزادی حاصل نہیں، گھر والے کہتے ہیں کہ اسے یہ عادتیں ترک کرنا ہوں گی، بصورت دیگر مجھے اپنا سرکاری الاؤنس (157 امریکی ڈالر کے مساوی رقم) انہیں دینا ہوگا۔
ویجیانگو کے مطابق اگر رقم انہیں دیدوں تو پھر میں سگریٹ اور شراب کہاں سے پیوں گا، اس لیے میں نے یہیں رہنے کا فیصلہ کرلیا۔
Comments are closed.