اگر آپ براعظم امریکا میں رہتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ آپ کو فوری طور پر کوئی مالی فائدہ پہنچے تو آپ ایک تجرباتی پروگرام کا حصہ بن کر ایسا کرسکتے ہیں۔
اس مقصد کے لیے امریکی ریاست شمالی کیرولینا کی ایک پیسٹ کنٹرول کمپنی نے شہریوں کو پیشکش کی ہے کہ وہ اپنے گھر میں 100 لال بیگ چھوڑنے دیں تو انہیں دو ہزار امریکی ڈالرز دیے جائیں گے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ 30 کے اندر لال بیگ کے خاتمے کے لیے ایک نئے طریقہ کار کی آزمائش کررہی ہے جس کے لیے اسے مذکورہ بالا اقدام کرنا پڑ رہا ہے۔
اس مقصد کے لیے ایک تحریری اجازت نامہ گھر کے مالک کو کمپنی کو دینا ہوگا تاکہ وہ 100 لال بیگ گھر میں چھوڑ سکے جبکہ اس پورے تجربے کی عکس بندی کمپنی کے ٹیکنیشنز کریں گے۔
Comments are closed.