بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

گھر سے بھاگے دو نوعمر بچوں کو موٹروے پولیس نے باحفاظت گھر پہنچا دیا

چارسدہ میں گھر سے ناراض ہو کر بھاگنے والے دو کم عمر بچوں کو نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس نے بحفاظت گھر پہنچا دیا۔ 

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق 8 سالہ شعیب اور 9 سالہ اسماعیل کو موٹروے پولیس کی پیٹرولنگ ٹیم نے کرنل شیر خان انٹرچینج کے قریب سڑک کے کنارے دیکھا۔ 

بچوں سے معلومات لی گئیں تو وہ تسلی بخش جواب نہ دے سکے۔ شک کی بنیاد پر بچوں سے ان کے والد کا فون نمبر لے کر رابطہ کیا گیا تو پتہ چلا کہ دونوں بچے چارسدہ کے رہائشی ہیں اور گھر سے ناراض ہو کر چلے گئے ہیں جنہیں گھر والے تلاش کررہے تھے۔ 

معاملے کا پتہ چلتے ہی موٹروے پولیس نے دونوں بچوں کو حفاظتی تحویل میں لے لیا، بعد ازاں بچے کے والد موقع پر پہنچے اور قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد دونوں بچوں کو ان کے حوالے کر دیا گیا۔ اس موقع پر بچوں کے والد نے موٹروے پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.