
کراچی میں گیس کے بحران پر ایم کیو ایم پاکستان کاکہنا ہے کہ گیس کی بندش نے گھریلو صارفین کو کھانا بازار سے لانے پر مجبور کردیا ہے۔
کراچی میں رابطہ کمیٹی نے گیس کے بحران پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوئی سدرن گھریلو صارفین کو کھانے کےاوقات میں گیس کی بندش سے باز رہے۔
ایم کیو ایم کاکہنا تھا کہ وفاقی حکومت سے گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی یقینی بنانے کی اپیل کی ہے۔
رابطہ کمیٹی کاکہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان موجودہ صورتحال کا نوٹس لیں۔
Comments are closed.