وزارت توانائی میں ہونے والے اجلاس میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے تجاویز تیار کرلی گئیں، بجلی بلوں سے متعلق تجاویز جیو نیوز سامنے لے آیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گھریلو صارفین کو بجلی بلوں پر ون سلیب بینیفٹ دینے کی تجویز دی گئی ہے، صارفین کو بجلی بلوں کی ادائیگی میں زیادہ قسطوں کا ریلیف دینے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔
بھاری بجلی بلوں کا کچھ حصہ سردیوں کے مہینوں میں ادا کرنے کا ریلیف دینے کی تجویز دی گئی، بجلی بلوں پر عائد ٹیکسوں میں کمی پر وزارت خزانہ کی رائے لینے کی تجویز پیش کی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام تجاویز کل نگراں وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کی جائیں گی، بجلی بلوں میں کمی کے حوالے سے فی الحال کوئی تجویز شامل نہیں۔
Comments are closed.