اسپیکر پنجاب اسمبلی، ق لیگ کے رہنما چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ گھروں میں اختلافات معمول کا حصہ ہیں۔
گجرات میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسپیکر پنجاب اسمبلی، ق لیگ کے رہنما چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ ہم پہلے بھی ایک تھے اور آج بھی اکٹھے ہیں۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان پاکستانی عوام کے لیے دردِ دل رکھنے والے ہیں، وہ عوام کی بہتری اور دین کے فروغ پر یقین رکھتے ہیں۔
چوہدری پرویز الہٰی نےیہ بھی کہا کہ جن عہدوں اور وزارتوں میں عزت نہ ہو ان کے قریب نہیں جانا چاہیے، شریفوں نے بالخصوص گجرات کو جتنا ہو سکا نقصان پہنچایا ہے۔
Comments are closed.