فلڈ کنٹرول روم کا کہنا ہے کہ گڈو بیراج کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
کنٹرول روم کے مطابق گڈو بیراج کے مقام پر پانی کی آمد اور اخراج 5 لاکھ 12 ہزار 595 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔
فلڈ کنٹرول روم کے مطابق پانی کے بہاؤ میں اضافے کے باعث گڈو بیراج کے بچاؤ بندوں پر بھی دباؤ بڑھنے لگا ہے۔
دریائے سندھ میں گڈو بیراج کے مقام پر ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے، کچے کے مکینوں کو علاقے خالی کرکے محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
دادو میں سپریو بند کے شگاف سے میہڑ اور خیرپور ناتھن شاہ کے اطراف کے دیہات زیرآب آگئے ہیں، این ڈی ایم اے کے مطابق سیلاب اور بارشوں سے حادثات میں 24 گھنٹے کے دوران مزید 75 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 1136 ہو گئی ہے۔
دوسری جانب بلوچستان کےضلع صحبت پور کے مرکزی شہر میں پانی کا منہ زور ریلا داخل ہوگیا ہے، سینکڑوں مکانات زیر آب آگئے ہیں۔
Comments are closed.