
بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں گڈانی کے سمندر میں ڈوب کر 4 افراد جاں بحق ہوگئے ،2 کو بچا لیا گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق گڈانی کےعلاقے پوکاڑہ میں 6 افراد کراچی سے مچھلی کے شکار کے لئے گڈانی کےساحل پر آئے تھے۔
اس دوران سمندر کی تیز لہروں کے سبب 6 افراد ڈوب گئے ، جن میں سے 2 کو بچا لیا گیا جبکہ 4 جاں بحق ہوگئے۔
ڈوبنے سے بچائے گئے دونوں افراد کو گڈانی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔
ریسکیو ذرائع کا بتانا ہے کہ جاں بحق ہونے والے چاروں افراد کی لاشیں سمندر سے نکال لی گئی ہیں۔
Comments are closed.