پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید کا عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کے واقعے سے متعلق کہنا ہے کہ گولی میرے چہرے کے پاس سے چھوتی ہوئی گزری۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل جاوید نے کہا کہ میرے چہرے کے پاس سے گولی چھوتے ہوئے گزری، مجھے اپنے ساتھیوں کی فکر ہے۔
سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ عمران خان بھی اب خیریت سے ہیں، یہ آزادی کی تحریک اب رکے گی نہیں بلکہ آگے بڑھے گی۔
انہوں نے کہا کہ اس واقعے کی انکوائری ہونا چاہیے، ہمارے حوصلے بلند ہیں۔
Comments are closed.