اتوار2؍جمادی الاوّل 1444ھ27؍نومبر 2022ء

گولیاں گنوانے پر عمران خان بنے مذاق کا نشانہ

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین و سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے جلسے میں وزیر آباد واقعے کو بیان کیا جس کے بعد سے انٹرنیٹ پر صارفین ان کا مذاق بنا رہے ہیں۔

گزشتہ روز عمران خان نے راولپنڈی میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ جب میری ٹانگ پر گولیاں لگیں اور میں گر رہا تھا تو میرے سر کے اوپر سے گولیاں گئیں۔

سابق وزیرِ اعظم نے کہا کہ اگر میں نہ گرتا تو گولیاں سر پر لگ جاتیں، 12 لوگوں کو کنٹینر کے اوپر گولیاں لگیں، فیصل کے گال سے خون گر رہا تھا۔

عمران خان نے کہا کہ ایک گارڈ کو 6 گولیاں لگیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے یہ بھی کہا کہ عمران اسماعیل کے کپڑوں میں سے 4 گولیاں نکلیں، مگر وہ بچ گئے۔

۔۔۔۔

واضح رہے کہ 3 نومبر کو پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوران وزیر آباد میں عمران خان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا، جس میں پی ٹی آئی چیئرمین زخمی ہوئے تھے۔

واقعے میں 1 شخص جاں بحق اور پی ٹی آئی چیئرمین و دیگر رہنماؤں سمیت 13 افراد زخمی ہوئے تھے۔

فائرنگ کرنے والے شخص کو بعد میں کنٹینر کے قریب سے پکڑ لیا گیا تھا جس نے عمران خان پر فائرنگ کا اعتراف بھی کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.