امارات کی ریاست ابوظبی کی حکومت نے کہا ہے کہ گولڈن اقامہ رکھنے والے افراد اپنے زیر کفالت بھائیوں کو بھی اقامے میں شامل کر سکتے ہیں۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ابوظبی کی حکومت کا کہنا ہے کہ جس طرح گولڈن اقامہ میں اہل و عیال اور والدین کو شامل کیا جا سکتا ہے، اسی طرح اپنے زیر کفالت بھائیوں کو بھی اس کا حصہ بنایا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ گولڈن اقامے کی میعاد 10 برس ہے اور یہ دنیا بھر کے سرمایہ کاروں اور منفرد ذہنی و تخلیقی صلاحیتوں کے حامل افراد کو دیا جا رہا ہے۔
Comments are closed.