اسٹیک پاکستان میں دن بہ دن مقبول ہو رہا ہے، یہ ہمارا روایتی پکوان نہیں مگر بچے، بڑے سب ہی شوق سے کھاتے ہیں۔
اسٹیک بغیر ہڈی کے گوشت کے چکنائی سے پاک ٹکڑے سے تیار کیا جاتا ہے، یہ چکن، بیف اور فش سے تیار کیا جاتا ہے، سب سے زیادہ بیف اسٹیکس پسند کیے جاتے ہیں۔
ہمارے ہاں مختلف ریسٹورنٹس میں اسٹیک بہت زیادہ مقبولیت حاصل کر چکا ہے، یہ صرف باہر ریسٹورنٹس میں ہی نہیں بلکہ گھر پر بھی با آسانی تیار کیا جاسکتا ہے۔
اسٹیک کو میش پوٹیٹو اور مختلف فریش سبزیوں کے ساتھ کھایا جاتا ہے اسی لیے اسے گوشت کھانے کا سب سے محفوظ طریقہ بھی مانا جاتا ہے، طبی ماہرین وزن کم کرنے کے خواہشمند افراد کو اسٹیک کھانے کا مشورہ دیتے ہیں۔
اپنی پسند اور ذائقے کے مطابق مختلف مسالوں اور چٹنیوں کے ساتھ طرح طرح کے اسٹیکس بنائے جا سکتے ہیں، یہ ہلکے کھانوں میں شمار کیا جاتا ہے۔
اسٹیکس کی چند مزیدار ریسیپیز درج ذیل ہیں:
اٹالین اسٹیک
اجزاء۔
بون لیس چکن بریسٹ۔دو عدد
کالی مرچ۔آدھا چائے کا چمچ
نمک۔آدھا چائے کا چمچ
لہسن کا پیسٹ۔آدھا چائے کا چمچ
ٹماٹر کا پیسٹ۔ایک چائے کا چمچ
کیچپ۔ایک چائے کا چمچ
مشروم سلائس۔تین عدد
کالے زیتون سلائس۔تین عدد
کدوکش چیڈر چیز۔دو کھانے کے چمچ
تیل۔ایک کھانے کا چمچ
(اسپائسی اٹالین سوس کے لیے)
تیل۔ایک کھانے کا چمچ
مکھن۔ایک کھانے کا چمچ
لہسن پیسٹ۔آدھا چائے کا چمچ
نمک۔ایک چوتھائی چائے کا چمچ
کُٹی کالی مرچ۔ایک چوتھائی چائے کا چمچ
کُٹی لال مرچ۔ایک چوتھائی چائے کا چمچ
ٹماٹر کا پیسٹ۔ایک کھانے کا چمچ
اوریگانو لیوز۔آدھا چائے کا چمچ
کیچپ۔ایک کھانے کا چمچ
کریم۔دو کھانے کے چمچ
ترکیب۔
بون لیس چکن بریسٹ کو ہتھوڑے سے چپٹا کر لیں۔
اس پر نمک، کالی مرچ، لہسن کا پیسٹ، ٹماٹر کا پیسٹ، کیچپ اور تیل لگا کر ایک گھنٹے کے لیے رکھ دیں۔
اب مکھن گرم کر کے میرینیٹ کیے ہوئے اسٹیک کو دونوں جانب سے گرل کر لیں۔
اس میں تیار کیا ہوا سوس ڈالیں اور مزید دو منٹ پکائیں۔
اب چولہے سے ہٹا کر سلائس میں کٹے مشروم، کٹے کالے زیتون اور کدوکش چیڈر چیز ڈالیں۔
پھر اسے پگھل جانے تک مزید گرل کریں۔
آخر میں فرنچ فرائز اور ابلی سبزیوں کے ساتھ پیش کریں۔
(سوس بنانے کے لیے)
ایک سوس پین میں تیل اور مکھن گرم کریں۔
اس میں لہسن کا پیسٹ، ٹماٹر کا پیسٹ، کیچپ، نمک، کُٹی کالی مرچ، کُٹی لال مرچ، اوریگانو لیوز اور کریم ڈال کر دو منٹ پکائیں اور پھر چولہے سے ہٹا لیں۔
بیف مسٹرڈ اسٹیک
اجزاء۔
بیف انڈرکٹ۔500 گرام
رائی دانہ پسا۔آدھا چائے کا چمچ
مسٹرڈ پیسٹ۔ 1چائے کا چمچ
کالی مرچ۔1چائے کا چمچ
لال مرچ۔ 1چائے کا چمچ
تھائم۔1چائے کا چمچ
نمک۔حسب ذائقہ
ادرک لہسن پیسٹ۔آدھا چائے کا چمچ
تیل۔2کھانے کے چمچ
ترکیب۔
انڈرکٹ بیف کو ہیمر سے چپٹا کر لیں تاکہ اس کا ریشہ ٹوٹ جائے۔
سارے مصالحے ادرک لہسن پیسٹ کے ساتھ ایک بائول میں مکس کریں اور ان کو بیف اسٹیک کے اوپر اچھی طرح لگا دیں۔
گرل پین پر آئل لگا کے اسے گرم کرلیں اور اس کے اوپر بیف اسٹیک کو درمیانی آنچ پر دونوں طرف سے پکا لیں۔
ڈش میں نکالیں اور ہرا دھنیا سے گارنش کرکے سرو کریں۔
بیف اسٹیک ود براؤن سوس
اسٹیک….. نئے انداز کا لذیز کھانا
اجزاء۔
بیف انڈرکٹ ۔آدھا کلو
پیاز۔ ایک عدد
لیموں کا رس ۔دو عدد
تیل۔ آدھا کپ
میدہ ۔آدھا کپ
ووسٹر شائر سوس۔ ایک چوتھائی کپ
مسٹرڈ پیسٹ۔ ایک کھانے کا چمچ
ادرک لہسن کا پیسٹ۔ دو کھانے کے چمچ
ایچ پی سوس۔ دوکھانے کے چمچ
سفید سرکہ۔ دو کھانے کے چمچ
کالی مرچ۔ دو کھانے کے چمچ ﴿کٹی ہوئی
نمک۔ حسب ذائقہ
ترکیب۔
سب سے پہلے آدھا کلو بیف انڈر کٹ کواسٹیک کی شکل میں کاٹ کر اسے ہیمر سے تھوڑا سا پریس کرلیں۔
اب ایک الگ پیالے میں تیل، لیموں کا رس، مسٹرڈ پیسٹ، ایک چوتھائی کپ، ووسٹر شائر سوس،سفید سرکہ، ایچ پی سوس، ادرک لہسن کا پیسٹ اور کٹی کالی مرچ شامل کرکے خوب اچھی طرح مکس کرلیں۔
پھر اس پیسٹ میں اسٹیک پندرہ سے بیس منٹ میری نیٹ کریں اور گرل پین میں گرل کرلیں۔
اس کے بعد الگ پین میں میدے کو بھون کر ایک طرف رکھ دیں۔
اب پیاز کو بالکل باریک کاٹ کر تھوڑے سے تیل میں براؤن کرلیں۔
پھر اس میں ایک گلاس پانی شامل کرکے نمک اور کُٹی کالی مرچ، ایک کھانے کا چمچ ووسٹرشائر سوس ڈال کر پکائیں جب اُبلنے کے قریب ہوجائے تو بھنا ہوا میدہ ڈال کر اسے گاڑھا کرلیں۔
سوس تیار ہونے پر پلیٹر میں اسٹیک نکال کر اوپر سے سوس ڈال کر پیش کریں۔
Comments are closed.