پیر14؍ذوالحجہ 1444ھ3؍جولائی 2023ء

گوشت کا بے تحاشا استعمال: کراچی میں ہزاروں شہری فوڈ پوائزننگ کا شکار

عیدالاضحیٰ پر کراچی کے ہزاروں شہری فوڈ پوائزننگ کا شکار ہوگئے۔

صرف جناح اسپتال میں 3 ہزار سے زائد مریضوں کو فوڈ پوائزننگ کے علاج کے لیے لایا گیا۔

صوبائی محکمہ صحت اور بلدیہ عظمیٰ کے تحت چلنے والے اسپتالوں اور نجی طبی مراکز میں بھی عید کی تعطیلات میں کئی ہزار افراد کو بسیار خوری اور گوشت کے بے تحاشا استعمال کے باعث لایا گیا۔

قربانی کا گوشت احتیاط کے ساتھ کھانا بہتر ہے

عید قربان کے موقع پر قربانی کا گوشت احتیاط کے ساتھ کھانا بہتر ہے، ماہرین صحت کے مطابق گرم موسم میں زیادہ گوشت کھانے سے بدہضمی اور پیٹ کا نظام متاثر ہوسکتا ہے۔

عید قربان کا موقع ہو اور مزیدار چٹ پٹے کھانے نہ کھائے جا ئیں ایسا ممکن نہیں۔ ذرا ٹھہرئے ماہرین صحت کے مطابق صحت مند افراد دن میں ایک پاؤ جبکہ کولیسٹرول، شوگر اورامراض قلب کے مریض نصف پاؤ گوشت کھا سکتے ہیں۔

ہر سال مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد سنتِ ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے بھیڑ، بکرے، گائے، بیل، بچھیا، اُونٹ اور دنبے کی قربانی کرتی ہے جس کے بعد جانوروں سے حاصل ہونے والے گوشت کو محفوظ کرنے اور اس کے استعمال سے متعلق کئی خدشات اور سوالات جنم لیتے ہیں جس کے جواب اس رپورٹ میں درج ہیں۔

ماہرین کے مطابق گردے، کلیجی، مغز اور پایے میں کولیسٹرول کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے لہٰذا امراض گردہ، امراض قلب اور شوگر کے مریض ان سے پرہیز کریں۔

ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ بار بی کیو بناتے وقت اس بات کا خاص خیال رکھیں گوشت اچھی طرح پکا ہوا ہو کیونکہ بار بی کیو میں گوشت کچا اور عام طور پر جانور کا خون بھی لگا ہوا ہوتا ہے جو انسانی صحت کے لیے نقصان کا باعث بن سکتا ہے اور آپ مختلف بیماریوں کا شکار ہوسکتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.