الیکشن کمیشن خیبر پختو ن خوا کے ترجمان سہیل احمد کا کہنا ہے کہ پشاور کی تحصیل گور گٹھڑی واقعے میں خاتون پریزائیڈنگ آفیسر اور ان کے شوہر کو جیل بھیج د یا گیا ہے۔
پشاورمیں ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے الیکشن کمیشن خیبر پختو ن خوا کے ترجمان سہیل احمد نے یہ بات بتائی۔
انہوں نے کہا کہ قانون کے مطابق خاتون پریزائیڈنگ آفیسر اور ان کے شوہر کے خلاف کارروائی جاری ہے، تحقیقات کے لیے الیکشن کمیشن کی 3 رکنی کمیٹی بنائی گئی ہے۔
ترجمان الیکشن کمیشن نے یہ بھی بتایا کہ تحصیل شاہ عالم میں بے نظمی کی شکایات پر قانون کے مطابق کارروائی جاری ہے، شکایات کے لیے کنٹرول روم بنایا گیا ہے، اب تک 25 شکایات نمٹائی گئیں۔
واضح رہے کہ تحصیل جمرود کے علاقے ملاگوری میں پولنگ اسٹیشن میں بھگدڑ مچ گئی تھی۔
ملاگوری پولنگ اسٹیشن میں ہوائی فائرنگ کے بعد پولنگ معطل کر دی گئی تھی۔
خیبر پختون خوا کے 17 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات میں پولنگ کا عمل جاری ہے۔
ووٹنگ کا یہ سلسلہ شام 5 بجے تک کسی وقفے کے بغیر جاری رہے گا۔
Comments are closed.