بدھ 16؍ربیع الثانی 1445ھ یکم نومبر2023ء

گورینی میں پہاڑ کی اونچائی پر ہونے والی بلاسٹنگ سے پہاڑ سرکنا شروع

ایبٹ آباد کے علاقے گورینی میں کرش پلانٹ کی مبینہ بلاسٹنگ سے چٹانیں گرنے کی شکایات سامنے آئی ہیں، پہاڑ کی اونچائی پر ہونے والی بلاسٹنگ سے پہاڑ سرکنا شروع ہوگیا ہے۔

خیبر پختونخوا کی تحصیل لورہ کی یونین کونسل گورینی میں کریش پلانٹ کی مبینہ بلاسٹنگ سے پہاڑ سرک گیا، جس کے بعد ٹنوں وزنی پتھر ڈنہ کے مقام پر مقامی آبادی کے مکانوں پر جاگرے جس سے مکانات مکمل تباہ ہوگئے مقامی آبادی نے پنڈی گھوڑا گلی پر روڈ کو احتجاجاً بند کردیا۔

تحصیل لورہ کے گاؤں گورینی میں غیر قانونی کریش پلانٹ کے باعث مقامی آبادی کئی سالوں سے سراپا احتجاج ہے اور معاملہ سپریم کورٹ تک بھی لے جایا گیا سابق سیاسی ادوار میں اس پر نوٹس بھی لیا گیا تاہم کوئی ایکشن نہیں ہو سکا۔

مقامی ابادی نےکریش پلانٹ کی فوری مکمل بندش کے لیے احتجاج شروع کر رکھا اور اعلان کیا ہے کہ نقصانات کے ازالہ تک احتجاج جاری رکھا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.