بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

گورنر کے پی کے استعفےکی مجھے کوئی اطلاع نہیں، بیرسٹر سیف

خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی اطلاعات بیرسٹر سیف کا گورنر کے پی کے استعفیٰ دینے سے متعلق کہنا ہے کہ ابھی تک مجھے کوئی اطلاع نہیں، نہ میرےخیال میں ایسی بات ڈسکس ہوئی ہے۔

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی اطلاعات بیرسٹر محمود علی سیف نے کہاکہ سپریم کورٹ کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں، وفاق میں ہمیں اپوزیشن میں بیٹھنا چاہیے، ہمارےلوگ مخالفین میں بیٹھےتوانکےخلاف ایکشن لیں گے.

بیرسٹر محمود علی سیف نے کہا کہ انصاف کسی ایک پارٹی کے لیے نہیں ہوتا تمام پارٹیوں کے لیے ہوتا ہے، فیصلے سے کسی مسئلے یا بحران کا حل نہیں نکلا۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں اجلاس آج ہوگا،آج کے پی اسمبلی سمیت اسمبلیوں سے استعفے کا فیصلہ منظور ہوگا۔

صحافی نے بیرسٹر سیف سے سوال کیا کہ گورنر کے پی نے استعفیٰ دے دیا، یا دینے جا رہے ہیں؟،جواب میں انہوں نے کہاکہ ابھی تک توکوئی اطلاع نہیں، نہ میرےخیال میں ایسی بات ڈسکس ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کا اجتماعی فیصلہ ہوتا ہے اور وزیراعظم ہدایت دیں گے تو کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.