گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال سے استدعا کر دی۔
گورنرپنجاب عمر سرفراز چیمہ نے درخواست کی ہے کہ چیف جسٹس پاکستان گورنرہاؤس لاہور میں حملے اور غنڈہ گردی کافوری نوٹس لیں۔
واضح رہے کہ نو منتخب وزیرِ اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی تقریب حلف برداری کیلئے گورنر ہاؤس کے اندر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، تقریب گورنر ہاؤس کے لان میں ہو گی۔
اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف گورنر ہاؤس لاہور پہنچ گئے ہیں، وہ حمزہ شہباز سے پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ کا حلف لیں گے۔
دوسری جانب گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے آج سردار عثمان بزدار کا استعفیٰ آئینی اعتراض لگا کر مسترد کر دیا۔
گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے عثمان بزدار کا استعفیٰ مسترد کر کے اسپیکر پنجاب اسمبلی کو خط لکھ دیا۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کو گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا خط موصول ہو گیا۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے تصدیق کی ہے کہ گورنر کا مراسلہ انہیں موصول ہو گیا ہے۔
گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کو لکھے گئےاپنے خط میں کہا ہے کہ عثمان بزدار کا استعفیٰ آرٹیکل 130 کے سب سیکشن 8 کے تقاضے پورے نہیں کرتا۔
خط میں گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ عثمان بزدار نے استعفیٰ گورنر کے نام دیا ہی نہیں، انہوں نے استعفیٰ وزیرِاعظم کے نام دیا جو آئینی طور پر غلط ہے۔
Comments are closed.