نئے گورنر پنجاب کی تقرری کے معاملے پر وزیر اعظم شہباز شریف نے دوسری سمری صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو ارسال کردی۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے ارسال کی گئی نئی سمری میں بھی بلیغ الرحمٰن کو گورنر پنجاب لگانے کی سفارش کی گئی ہے۔
شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نئے گورنر پنجاب کے لیے بلیغ الرحمٰن ہی موزوں ہیں۔
ذرائع کے مطابق صدر مملکت31 مئی تک گورنر کی تقرری کی توثیق کے پابند ہیں۔
خیال رہے کہ صدر مملکت نے گزشتہ روز وزیر اعظم کو سمری پر نظرثانی کی سفارش کی تھی۔
صدر مملکت عارف علوی نے وزیر اعظم شہباز شریف کے خط کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ صدر مملکت عارف علوی کا کہنا ہے کہ شہباز شریف آرٹیکل 48 (1) کے مطابق نئے گورنر پنجاب کی تقرری کی ایڈوائس پر نظر ثانی کریں، آرٹیکل101(2) کے تحت گورنر صدر کی خوشنودی تک عہدے پر فائز رہے گا۔
Comments are closed.