بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

گورنر پنجاب کی برطرفی کی اندرونی کہانی

وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد چوہدری محمد سرور نے ذہنی طور پر عہدہ چھوڑ دیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کو اسلام آباد لے جانے والا طیارہ خالی واپس آیا، وزیراعظم سے ملنے کے بعد چوہدری محمد سرور نے سرکاری گاڑی استعمال نہیں کی۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ چوہدری محمد سرور اپنے ایک دوست کے ساتھ لاہور آئے۔

عثمان بزدار اور چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات میں بحث ہوئی، چوہدری سرور نے عمران خان کی منظوری کے بغیر استعفیٰ پر دستخط سے انکار کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب کو چوہدری پرویز الہیٰ کے کہنے پر برطرف کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گورنر کے سامنے وزیراعلیٰ کا استعفیٰ بھی اسلام آباد میں رکھا گیا تھا۔

واضح رہے کہ یہ خبر سامنے آئی تھی کہ وفاقی حکومت نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کو ان کے عہدے سے برطرف کر دیا ہے، یہ بات وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے ایک بیان میں بتائی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.