مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ غیرآئینی مطالبے کرنے والے گورنر کو ایک حوالدار اور 4 سپاہی گورنر ہاؤس سے باہر پھینکنے والے ہیں۔
ایک بیان میں طلال چوہدری نے کہا کہ غیرآئینی طور پر گورنر ہاؤس پر مسلط شخص سے گورنر ہاؤس خالی کرانے کا وقت آگیا، گورنر پنجاب 4 دن بعد 1122 کا مطالبہ کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ گورنر اپنی غیرآئینی حرکتوں کے ذریعے گورنر ہاؤس سے سیدھا جیل جائے گا، عدالتی فیصلے پر سر جھکانے کے بجائے آئین وقانون شکن ٹولہ اوٹ پٹانگ حرکتوں میں مصروف ہے۔
انہوں نے کہا کہ غیرآئینی گورنر سوال اٹھانے کے بجائے اپنا سامان اٹھائے اور گورنر ہاؤس خالی کرے، پاکستان آئین کے مطابق چلنا ہے، عمران نیازی کے ’گوگیانہ فلسفے‘ کے تحت نہیں۔
طلال چوہدری کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ ایک طرف قوم کو آزاد کرنے نکلے ہیں اور دوسری طرف اقوام متحدہ اور اسٹبلشمنٹ کو اپیلیں کررہے ہیں۔
Comments are closed.