فرانس سے بابا گورو نانک کے 553ویں جنم دن کی دو روزہ تقریبات کے لیے ایک وفد نے مان سنگھ کی سربراہی میں پاکستان کا دورہ کیا۔ اس دوران وفد نے گورنر پنجاب بلیغ الرحمان سے بھی ملاقات کی جنہوں مان سنگھ کو شیلڈ کا تحفہ بھی دیا۔
اس سلسلے میں مان سنگھ کا کہنا تھا کہ پیار و محبت اور میزبانی میں پاکستان جیسی دوسری کوئی مثال نہیں۔
واضح رہے کہ فرانس سے مان سنکھ کی سربراہی میں سکھ یاتریوں نے کرتارپور کا دورہ کیا تھا۔
مان سنگھ نے حکومت پاکستان کی طرف سے کرتارپور کی تزئین و آرائش اور سہولتی فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا۔
دوسری جانب مہمان یاتریوں نے گردوارہ درباد صاحب میں اپنی مذہبی رسومات ادا کرنے کے دوران وہاں کی تزئین و آرائش اور سہولتوں کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا۔
یاتریوں کا کہنا تھا کہ کرتارپور کو دیکھ کر دل کو سکون ملتا ہے، حکومت پاکستان نے ہمیں بہت عزت دی اور متروکہ وقف املاک بورڈ نے ہمارے لیے بہترین انتظامات کیے جس پر ہم ان کے بےحد شکر گزار ہیں۔
Comments are closed.