گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے سابق گورنر چوہدری سرور کی طرف سے عثمان بزدار کے استعفے کی منظوری پر اعتراض اٹھا دیا، ایڈوکیٹ جنرل پنجاب سے قانونی و آئینی تفصیلات طلب کرلیں۔
گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے ایڈوکیٹ جنرل پنجاب کو خط لکھ کر عثمان بزدار کے استعفے کی منظوری کی قانونی حیثیت دریافت کی ہے۔
عمر سرفراز چیمہ کا خط میں کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا استعفیٰ گورنر کے نام نہیں تھا، گورنر کے نام استعفیٰ نہ ہونے کے باوجود منظور کرلیا گیا۔
انہوں نے خط میں مزید لکھا کہ گورنر پنجاب کے نام استعفیٰ نہ ہونے کے باوجود آئین کی خلاف ورزی کرکے اسے منظور کیا گیا۔
عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ چوہدری سرور کے استعفےکی منظوری کی قانونی حیثیت سے بھی آگاہ کیا جائے۔
Comments are closed.