
گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سے 3 جامعات کے وائس چانسلرز نے ملاقات کی ہے، جس کے دوران گورنر نے ان سے گلوبل وارمنگ کے حوالے سے تجاویز طلب کرلیں۔
ملاقات کرنے والوں میں ڈاکٹر خالد مسعود گوندل، ڈاکٹر نیاز احمد اختر اور ڈاکٹر مختار شامل ہیں۔
وائس چانسلرز نے گورنر پنجاب کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
اس موقع پر گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ کورونا وبا میں کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے ٹیلی میڈیسن سینٹرز سے ہزاروں لوگ مستفید ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ جامعات ریسرچ شعبے میں بالخصوص ماحولیاتی تبدیلی کی تحقیق پر توجہ دیں۔
گورنر پنجاب نے وائس چانسلرز سے گلوبل وارمنگ کے حوالے سے تجاویز بھی طلب کرلیں۔
بلیغ الرحمان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ ہائر ایجوکیشن اور ریسرچ پر توجہ دی، ن لیگ کے سابق دور میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے بجٹ میں غیرمعمولی اضافہ کیا گیا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ تعلیمی اداروں میں اساتذہ طلبہ کی اخلاقی تربیت اور کردار سازی پر بھی توجہ دیں۔
Comments are closed.