گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن سے لاہور میں فرانس کے سفیر نے ملاقات کی ہے۔
ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تجارت بڑھانے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن نے متاثرینِ سیلاب کی امداد کے لیے فرانسیسی سفیر کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ جی ایس پی پلس اسٹیٹس پر پاکستان کی حمایت کرنے پر فرانسیسی حکومت کے مشکور ہیں۔
گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن نے یہ بھی کہا کہ امید ہے کہ فرانس جی ایس پی پلس اسٹیٹس پر پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا۔
اس موقع پر فرانسیسی سفیر نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تجارت کو فروغ دیا جائے گا۔
Comments are closed.