ہفتہ 8؍صفر المظفر 1445ھ26؍اگست 2023ء

گورنر پنجاب سے بزنس مین گروپ کے عہدیداروں کی ملاقات

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن سے بزنس مین گروپ کے عہدیداروں نے  ملاقات کی۔

ملاقات میں وفد نے گورنر پنجاب کو مارکیٹوں اور صنعتوں کو درپیش مشکلات و مسائل سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ کاروبار اور صنعتی ترقی سے ملک میں سماجی اقتصادی ترقی ہوتی ہے، معاشی ترقی سے ملک اور قوم کی خوشحالی وابستہ ہے۔

 بلیغ الرحمٰن کا کہنا ہے کہ مشکل وقت میں تاجر برادری نے ہمیشہ فلاح و بہبود کے کاموں میں حصہ لیا ہے۔

 وفد نے گورنر پنجاب کو بجلی کے بلوں پر تاجر برادری اور صنعتی نمائندوں کے تحفظات سے بھی آگاہ کیا۔

تاجر برادری کے صدر علی حسام اصغر نے کہا کہ ملکی و معاشی ترقی کے لیے حکومت کے شانہ بشانہ کام کریں گے۔

گورنر پنجاب نے تاجر برادری کے مسائل اور تحفظات متعلقہ اداروں تک پہنچانے کی یقین دہانی کرائی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.