بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

گورنر و وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا یومِ عاشور پر پیغام

یومِ عاشور کے موقع پر پنجاب کے گورنر محمد بلیغ الرحمٰن اور وزیرِ اعلیٰ پرویز الہٰی نے پیغام جاری کیے ہیں۔

 گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن کا اپنے پیغام میں کہنا ہے کہ واقعہ کربلا سچائی کی عظمت، حق کی سرفرازی اور ظلم کے خلاف ڈٹ جانے کا سبق دیتا ہے۔ 

گورن رپنجاب نے یہ بھی کہا ہے کہ ہمیں ہمیشہ صحیح اورغلط کی واضح  تفریق کرتے ہوئےحق کا ساتھ دینا ہے۔

دوسری جانب وزیرِ اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے یومِ عاشور پر جاری کیے گئے پیغام میں کہا ہے کہ شہدائے کربلا کی لازوال قربانیاں سب کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.