اتوار 25؍رمضان المبارک 1444ھ16؍اپریل 2023ء

گورنر نے پورے کراچی کو عید کے دن لنچ اور عید ملن پارٹی کی دعوت دیدی

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے پورے کراچی کو عید کے دن گورنر ہاؤس میں لنچ اور عید ملن پارٹی کی دعوت دیدی، کہا کہ ساتھ میں قوالی بھی ہوگی۔

کراچی میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے 26 ویں روزے کی سحری گلزار ہجری اسکیم 33 میں عوام کے درمیان کی، اس موقع پر لوگوں نے ان کا والہانہ استقبال کیا، اجرک، سندھی ٹوپی اور پھولوں کے ہار پہنائے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ گزشتہ روز سحری کے بعد گلشن معمار سے گورنر ہاؤس واپس جارہا تھا تو ایک ایک سڑک دیکھ رہا تھا، سڑکیں ٹوٹی ہوئی ہیں، خراب ہیں وہ ٹھیک کروانی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کہاں ہیں وہ کنٹریکٹر جو اربوں کے کنٹریکٹ لیکر سورہے ہیں، کل ڈی جی آڈٹ کو بلاؤں گا کہ وہ آڈٹ کریں کہ تین سالوں سے سڑکیں کیوں نہیں بنیں۔

گورنر سندھ نے کہا کہ خدارا کم سے کم تنخواہ 50 ہزار کردیں، سی ایم صاحب نیک نیت انسان ہیں مجھے امید ہے وہ کام کرینگے، انہیں گورنر ہاؤس میں افطار کرنے کی دعوت دی تھی لیکن وہ طبعیت خراب ہونے کی وجہ سے نہیں آسکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان کو شیشہ، گٹکا، ماوے پر احساس محرومی نے لگایا ہے، جو لوگ بچوں کو ان نشوں پر لگا رہے ہیں ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.