جمعرات یکم؍محرم الحرام 1445ھ20؍جولائی 2023ء

گورنر غلام علی کی بھتہ مانگنے سے متعلق خبروں کی تردید

گورنر خیبر پختونخوا غلام علی نے بھتہ مانگنے سے متعلق خبروں کی تردید کردی۔

گورنر ہاؤس پشاور سے جاری بیان میں غلام علی نے کہا کہ انہیں بھتے کے لیے نا کوئی پیغام وصول ہوا اور نہ کوئی فون آیا۔ میڈیا پر اس حوالے سے چلنے والی خبریں غلط اور من گھڑت ہیں۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ جس نمبر پر گورنر سے بھتہ مانگا گیا اس سے بھتے کے 26 فیصد کیسز جڑے ہیں۔

گزشتہ روز سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کو خیبر پختونخوا میں دہشت گردی اور بھتے کے واقعات پر بریفنگ میں بتایا گیا تھا کہ گورنر خیبر پختونخوا غلام علی سے بھی بھتا مانگا گیا۔

بریفنگ کے دوران یہ بھی کہا گیا کہ دہشت گردی کے واقعات میں غیر قانونی سم اور موبائل استعمال کیے جارہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.