گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ایران میں خراسان رضاوی چیمبر آف کامرس، انڈسٹریز اور مائینز اینڈ ایگریکلچر کا دورہ کیا۔
خراسان رضاوی چیمبر اراکین سے باہمی اقتصادی تعاون کے فروغ، تجارتی وفود کے تبادلوں، صوبہ سندھ میں سرمایہ کاری کے مواقع اور دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔
گورنر سندھ نے چیمبر اراکین کو پاکستان کے معاشی مرکز کراچی میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔
ان کہنا تھا کہ توانائی، صحت، زراعت اور دیگر شعبوں میں ایرانی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی۔
گورنر سندھ نے مشہد میں امام علی رضا علیہ السلام کے روضے پر حاضری دے کر پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے دعا بھی کی۔
Comments are closed.