گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق سے ٹیلی فون پر بات کی۔
ترجمان گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان سیاسی صورتحال، معاشی چیلنجز اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
گورنر سندھ نے سراج الحق سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ فرائض کی ادائیگی میں آپ کی رہنمائی کا خواہش مند ہوں۔
کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ ملک کو اتحاد و اتفاق کی ضرورت ہے تاکہ ترقی و خوشحالی حاصل ہو سکے۔
انہوں نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز سے رابطہ کر کے رہنمائی کی درخواست کر رہا ہوں۔
سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ مشاورت اچھا عمل ہے اس سے مسائل سمجھنے میں مدد ملتی ہے۔
ترجمان گورنر سندھ نے کہا کہ امیر جماعت اسلامی نے گورنر کامران ٹیسوری کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں منصورہ آنے کی دعوت دی۔
Comments are closed.