گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے رات گئے محرم الحرام کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔
گورنر سندھ رات گئے انچولی میں قائم مسجد و امام بارگاہ شہدائے کربلا پہنچے اور معروف عالم دین علامہ عقیل الغروی کی مجلس میں شرکت کی۔
اس موقع پر کامران ٹیسوری نے دیگر ذاکرین سے بھی ملاقاتیں کیں اور حکام کو محرم الحرام کے سیکیورٹی اقدامات پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کی ہدایت کی۔
گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ اس ماہ میں امن و امان کو یقینی بنانے کے لئے سب کو اپنی اپنی ذمہ داریاں ادا کرنا ہوں گی۔
انہوں نے بتایا کہ امن و امان کے قیام کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون انتہائی ناگزیر ہے۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے علمائے کرام، ذاکرین محراب و منبر سے اسلام کے اصل پیغام کو عام کرنے کی بھی درخواست کی۔
Comments are closed.