گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بلدیاتی ترمیمی بل پر دستخط نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ کو بلدیاتی ترمیمی بل میں اعتراضات دور نہ کرنے پر تحفظات ہیں، بل ترمیم کے بعد 14دسمبر کو گورنر سندھ کو دستخط کے لیے موصول ہوا تھا۔
پچھلی بار گورنر سندھ عمران اسماعیل نے 10 اعتراضات لگا کر بل واپس کردیا تھا۔
سندھ حکومت نےگورنر سندھ کے اعتراضات کے بعد بل میں مزید ترمیم کی تھی، ترمیمی بل میں گورنر سندھ کے صرف خفیہ رائے شماری کے اعتراض کو دور کیا گیا ہے۔
گورنر سندھ اگر بل پر دوسری بار بھی دستخط نہ کریں تو بل 12 دن بعد خود نافذ العمل ہوجائے گا۔
Comments are closed.