اتوار13؍ذوالحجہ 1444ھ2؍جولائی 2023ء

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا وزیراعظم شہباز شریف، وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو خراج تحسین

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو خراج تحسین پیش کردیا۔

کراچی ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں گورنرسندھ نے کہا کہ شہباز شریف اور اسحاق ڈار کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت مشکلات سے دوچار ہے، تمام تر مشکل سے پاکستان نکل آئے گا۔

کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ ایک جماعت اس وقت آئی ایم ایف معاہدے کے خلاف مہم چلا رہی ہے، اس جماعت نے ملک میں 9 مئی جیسے واقعات کروائے۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں قربانی کے بعد مین شاہراہوں پر صفائی کی صورتحال قابل تعریف ہے، تاہم گلی محلوں میں جانوروں کی باقیات موجود ہونے کی اطلاعات اب بھی ہیں۔

گورنر سندھ نے یہ بھی کہا کہ سندھ حکومت شہریوں کی شکایات دور کرے، صاحب اقتدار بھی آگے بڑھ کر شہریوں کی خدمت کریں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے لوگوں کو مفت راشن اور مفت تعلیم فراہم کرنے کی اسکیمیں شروع کیں۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ ایک لاکھ سے زائد لوگ آئی ٹی کے کورس کروائیں گے، ایک لاکھ لیپ ٹاپ کراچی کے شہریوں کو دیں گے، پاکستان کو ہر سطح پر طاقتور بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.